?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ وزارتِ خزانہ نے بجٹ کال سرکلر جاری کرتے ہوئے بجٹ سازی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق بجٹ 2026،27 کیلئے بجٹ کال سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ عبوری معاشی فریم ورک رواں ماہ کے دوران تیار کیا جائے گا۔ مڈ ایئر ریویو رپورٹ فروری 2026 میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم بجٹ فارم، ریونیو اور اخراجات کے نظرثانی شدہ تخمینے اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات 20 فروری تک جمع کرائیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق بجٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل 2026 تک ہوں گے جبکہ ایکسچینج ریٹ سے متعلق اطلاع 15 اپریل کو دی جائے گی۔ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری 20 اپریل تک لی جائے گی اور کرنٹ و ترقیاتی بجٹ کیلئے بجٹ سیلنگ 21 سے 25 اپریل کے دوران جاری کی جائے گی۔
سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس مئی کے پہلے ہفتے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ تمام بجٹ دستاویزات مئی کے آخر تک مکمل کی جائیں گی جبکہ سہ ماہی بجٹ تخمینے 30 جون تک جمع کرائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست
ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع
اپریل
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے
فروری
60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا
?️ 27 جولائی 202560 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس لاگو ہو گا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس
دسمبر
ونزوئلا امریکہ کا حصہ نہیں ہے: امریکی جنگ مخالف تنظیم
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی جنگ مخالف تنظیم نے ونزوئلا کے خلاف امریکی اقدامات کو
دسمبر
سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 دسمبر 2024 خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت
دسمبر
پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش
?️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب
ستمبر