فوج سے نیچرل کوآرڈی نیشن ہے، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔فواد چوہدری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج سے نیچرل کوآرڈی نیشن ہے، ہم دونوں مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی۔یہ حکومت پاکستان میں اقلیت کی ہے۔موجودہ حکومت کی اخلاقی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے۔

یہ سازش سے برسراقتدار میں آئے۔خرم دستگیر نے ان کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا۔موجودہ حکومت ایک نارمل الیکٹڈ حکومت نہیں ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ ہم اس لیے حکومت میں آئے ورنہ ہم نااہل ہو جائیں گے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں۔نوازشریف اور ان کے بچے برٹش ہیں۔زردار اور بلاول کو بھی پاکستان سے کوئی انٹرسٹ نہیں۔

ان کی دبئی، یوکے اور فرانس میں جائیدادیں ہیں۔ پاکستان کے لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں،جیسے یہ سازشوں سے حکومت میں آئے یہ باہر برگر نہیں کھا سکتے۔یہ لوگ بغیر سیکیورٹی کے اپنے حلقوں میں نہیں نکل سکتے۔یہ لوگ سازشوں کے زریعے حکومت میں آئے۔ہم نے پاکستان میں منظم طریقے سے تبدیلی لے کر آنی ہے۔ملک میں فساد کے ذریعے تبدیلی نہیں لا جا سکتی۔شہباز گل اور عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر تلے ہوئے تھے۔

ہمارے اوپر توہین مذہب کے مقدمات بنانے پر لگے ہوئے تھے۔ نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیانات ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔سب سے پہلے جس نے کہا اجمل قصاب کون تھا نواز شریف تھے۔آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کو بیچ ہی دیا تھا، پاکستان سے ان کی کیا دلچسپی ہے، ڈان لیکس میں ان کے اپنے خیالات تھے ،یہ لوگ لندن میں باہر نہیں نکل سکتے۔حمزہ شہباز وزرات اعلی ٰسے ہٹے تو انگلینڈ چلے گئے، عمران خان کہہ رہے ہیں ہم اس ایلیٹ سے پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم کے بعض لوگ صرف اقتدار کرنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔فواد چوہدری نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ کریں پھر اسلام آباد سے نکل کے دکھائیں۔عمران خان کو ڈس کوالیفائی کوئی نہیں کرسکتا۔

مشہور خبریں۔

سابق جج راناشمیم کے حلف نامے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق جج رانا شمیم کے حلف نامے سے

بغداد میں13دہشتگرد گرفتار

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں

کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے

سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:     سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت

نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت مالی کا بیان سامنے آگیا

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں

تیسرے انتفاضہ کے آثار دکھائی دے رہے ہیں: صہیونی جنرل کا انتباہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی جنرل نے حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے