وبائی امراض کے تدارک کیلئے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وبائی امراض کےتدارک کے لیےمضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

اپنے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ پہلی عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے، تمام مندوبین کو شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سسٹم کو وقت کے ساتھ مضبوط بنانا ہوگا، دنیا بھر میں صحت کے مسائل کا حل ضروری ہے، علاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، صحت سے متعلق اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کےتدارک کےلیےمضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والےممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 30 ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوا۔

اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔

سمٹ کے دوران صحت صحت سے متعلق مندوبین کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

افغانستان کے وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں مدعو کرنے پر شکر گزار ہیں، بیماریوں سے مقابلے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

افغان وزیر صحت نے کہا کہ ایڈز سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف جدید طریقہ علاج پر توجہ دینا ہوگی، دنیا کو بہترین ہیلتھ سسٹم کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹرندیم جان نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ سے متعلق کہا تھا کہ اس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہو گا، عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی سے صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا۔

وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کا انعقاد 10اور 11 جنوری کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سربراہی کانفرنس میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری ہو گا، پاکستان کی عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی سے صحت کے شعبے میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا، گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کی میزبانی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان صحت کے شعبے میں لیڈ کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر: ایم ایل اے معراج کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 9 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں صیہونی فوج اور نتین یاہو کے دفتر کے متضاد بیانات

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے

بلاول بھٹو کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں

وکلا تیاری کر کے عدالت آئیں اور التوا مانگنے سے گریز کریں: عمرعطا بندیال

?️ 2 فروری 2022  اسلام آباد (سچ خبریں) نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر

موجودہ سیاسی نظام میں مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 22 جنوری 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد

پانچویں انتخابات سے 100 دن پہلے صیہونی سیاسی جماعتوں کی آخری صف بندی پر ایک نظر

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے میں اس

سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم

جنوب لبنان میں جھڑپوں کا تسلسل؛ اسرائیل کے نبطیہ پر حملے

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے