نیب کے الزامات بھی برطانوی اخبارات کی طرح ہیں: شہباز شریف

شہباز شریف

?️

لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف نیب کیس بنایا گیا جس میں منی لانڈرنگ،کک بیکس کے الزامات لگائے ہیں، اسی طرح کے الزامات کے برطانوی اخبار میں لگائے گئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت سے مجھے انصاف ملا ہے امید ہے احتساب عدالت سے بھی انصاف ملے گا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی تو شہباز شریف روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ  میرے خلاف نیب کیس بنایا گیا جس میں منی لانڈرنگ،کک بیکس کے الزامات لگائے ہیں، اسی طرح کے الزامات کے برطانوی اخبار میں لگائے گئے، اس پر میں نے ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعوا دائر کیا، 5فروی کو لندن کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی پہلی سماعت ہوئی، حکومت پاکستان کے بڑے آفیشل کے بیانات ڈیلی میل کے وکیل نے عدالت میں پڑھے، جسٹس نکلین میتھو نے واضح کہا کہ الزامات کے ثبوت دیں۔

شہبازشریف نے بتایا کہ میرے خلاف 58والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، یہ 58 والیم لندن کی ڈیلی میل کو پہنچائے گئے، لندن کی عدالت سے مجھے انصاف ملا ہے امید ہے آپکی عدالت سے بھی انصاف ملے گا، ڈیلی میل والے کہتے ہیں میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، اللہ سے ڈر کے کہتا ہوں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔

شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ لندن ہائی کورٹ میں مجھ پر لگائے گئے الزامات مفروضوں پر مبنی قرار دئیے گئے ہیں ، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے لندن ہائی کورٹ میں یہ سازش ناکام ہوگئی، اور زلزلہ زدگان کے لئے ’ڈیفیڈ‘ کے 500 ملین ڈالرمیں کرپشن، کمیشن جیسے الزامات مفروضوں پر مبنی تسلیم کئے گئے ہیں ، ڈیلی میل کے وکلاءنے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، یہ الزام محض تصوراتی ہیں، جیسے ہی لندن ہائی کورٹ مصدقہ نقل دے گی، میں احتساب عدالت میں پیش کردوں گا ، جو الزامات پاکستان کی احتساب عدالت میں ہیں، یہی اس برطانوی اخبار کے مضمون میں لگائے گئے تھے، ڈیلی میل کے وکلاءنے باربار پاکستان اور نیب کے اعلی حکام کا ذکر کیا، ان کے بیانات کا حوالہ دیا ، برطانوی حکومت نے چھٹی والے دن دفتر کے تالے کھول کر ڈیلی میل کی خبر کی تردید کی، برطانوی حکومت نے کہاکہ یہ خبر بالکل غلط ہے اور بے سروپا ہے، برطانوی حکومت میری رشتہ دار نہیں لیکن انہوں نے سچ کی گواہی دی۔

جج جوادالحسن نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ڈیلی میل کے فیصلے پر آپ بری ہوسکتے ہیں تو آپ درخواست دے دیں، آپ اس عدالت کا فیصلہ ساتھ لگائیں بریت کی درخواست دیں ہم فیصلہ کردیں گے، نیب والے تو کہتے ہیں ان کے پاس شواہد ہیں، سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ غیر ملکی فیصلہ یہاں کس قانون کے تحت دیکھا جائے گا؟ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ثبوت یا فیصلہ ہے تو وہ عدالت کو پیش کریں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا نوجوان حصول علم کے لئے کوشاں ہے: صدر مملکت

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے

روس نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی

?️ 31 جولائی 2021ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ

ٹرمپ میدویدیف کے تبصرے سے ناراض ؛ وجہ ؟

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سوڈانی علاقے الفشر پر آر ایس ایف کے قبضے کی مذمت

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوڈان کے علاقے الفشر پر مسلح گروہ آر

تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے

کیا پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر رہی ہے؟

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست کو تبدیل

طاہر اشرفی کی عالم اسلام سےفلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی  نے پورے عالم

امریکی کمپنیوں نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے لیے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ اسلحہ ساز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے