نیب نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کےخلاف بدعنوانی سے متعلق انکوائری بند کردی

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف بدعنوانی اور ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوائری بند کردی۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج اور ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کی سفارشات کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے کیس کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔‘

خط میں امیر مقام کو انکوائری بند کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور کہا گیا کہ کیس کو بند کرنے کا تعلق صرف بدعنوانی، بدعنوانی کے طریقوں اور آمدن سے زیادہ اثاثوں کے الزامات سے ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کیس کو بند کرنے سے کسی دوسرے ایسے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جس کی انکوائری پہلے سے جاری ہو نہ ہی آرڈیننس کے تحت نئے کیسز شروع کرنے سے روکا جائے گا۔

خیال رہے کہ 6 مئی 2020 کو پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد ان کے اثاثوں کے بارے میں انکوائری کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کیا تھا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون 2020 کے لیے مقرر کی تھی۔

ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے پیش کرنے کی شرط پر امیر مقام کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی۔

یاد رہے کہ نیب نے 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی۔

2 اگست 2018 کو صوبائی دارالحکومت میں نیب کے دفتر میں ان کی سماعت کے دوران، انہیں اثاثوں کے اعلان کا ایک پروفارما دیا گیا جس میں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 15 اگست 2018 کو یا اس سے پہلے جمع کرائیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

🗓️ 24 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے

روس کا صیہونیوں کی ثالثی قبول کرنے سے انکار

🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے بحران کے حل

غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم

🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے

جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں

🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ

امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت 

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

🗓️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک

کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں

🗓️ 26 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے