?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں التوا سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 31 طیاروں پر مشتمل بیڑے میں سے 9 طیارے پرزے اورلیز کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس 320 کے 5 طیارے، بوئنگ ٹرپل 777 کے 3 اور ایک عدد اے ٹی آر طیارہ گراونڈ ہوچکا ہے۔
ملک کی منفی کریڈٹ ریٹنگ، پی آئی اے کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی اور زرمبادلہ کے لیے اسٹیٹ بینک پر انحصار کے باعث بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے کی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔
لیزنگ کمپنیوں نے پاکستان کی ٹرپل سیریٹنگ کو اپنی کاروباری پالیسی سے متصادم قرار دیا ہے، منفی ریٹنگ، زر مبادلہ کی قلت کی وجہ ملک کی دیگر 2 ائیرلائنز بھی شدید انتظامی دباؤ کا شکار ہو گئیں۔
قومی ایئرلائن پر بین الاقوامی ادائیگیوں کی مد میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد رقم واجب الادا ہے جس میں جہازوں اور انجن کی لیز کے پیسوں، انٹرنیشنل ہینڈلنگ، ایئرپورٹ چارجز اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں شامل ہیں، لیزنگ اور پرزہ جات والی کمپنیاں پیشگی ادائیگیوں پر مصر ہیں اور بھاری رسک ایکسپلورر پریمیئم لگا رہی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ایئرلائن رسک ایکسپلورر پریمیئر لیز کی رقم سے بڑھ چکا ہے، نگران حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے، ملک کے دوسری دنیا سے رابطے اور تجارت کے لیے فضائی صنعت کا فعال ہونا ناگزیر ہے، آئندہ حکومت کے لیے فضائی صنعت کی موجودہ زباں حالی سخت ترین چیلنجز میں سے ایک ہوگا۔
ذرائع نے متنبہ کیا کہ مارچ تک یہی صورتحال رہی تو قومی ایئرلائن سمیت ملکی فضائی آپریشن 50 فیصد سے بھی کم رہ جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر
امریکہ کی یمن میں امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے سعودی عرب کو گرین
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ امن عمل میں
مئی
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا
اپریل
سید حسن نصراللہ نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ صیہونی
فروری
گبارڈ: امریکا اور روس کے درمیان فوجی تنازع کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے روس کے تمام
دسمبر
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست
شاباک احتجاج کرنے والوں کو خاموش کرنے کے لیے دہشت پھیلا رہی ہے:صیہونی میڈیا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ شاباک (صیہونی سیکورٹی