?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے، عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا۔ رانا ثنا نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ڈیل لی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا، حکومتی وزرا ڈیل سے متعلق باتیں کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیملی کی ملاقات کرانے بارے کوئی آفر نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کو مذاکرات سے روکا ہے، مذاکرات سے متعلق فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ کم از کم مزید 6 ماہ تک جارے رہنے کا امکان
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے خبر
جنوری
دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ
اپریل
صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ
ستمبر
21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے
ستمبر
گمشدہ خزانہ ؛ صیہونیوں کی غزہ پر غیر معمولی بمباری کا راز
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم نے گمشدہ خزانہ کے عنوان سے اپنے ایک
اکتوبر
ایران نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ جھکے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر
جنوری
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
موساد نے قطر میں حماس رہنماؤں کے خلاف زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی
?️ 13 ستمبر 2025موساد نے قطر میں حماس رہنماؤں کے خلاف زمینی آپریشن کی منصوبہ
ستمبر