?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستانی واپسی کے لیے 21 اکتوبر کو پروگرام حتمی ہے اور بیرون ملک موجود پارٹی رہنماؤں کو پاکستان پہنچ کر استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا پروگرام فائنل ہے اور 21 اکتوبر کو وہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے اپنے بھائیوں اور مسلم لیگی زعما اور رہنماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا بیرون سفر 21 اکتوبر کے بعد کریں اور قائد کا فقیدالمثال استقبال کرنا ہے، اس کی تیاری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ جو قائد سے لندن میں ملاقات کے خواہش مند ہیں، وہ اب پاکستان میں ملیں۔
نواز شریف کی ملک واپسی کے بعد انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے معمار ہیں، انہی کے دور میں 20،20 گھنٹے کی بندش ختم ہوئی اور اربوں ڈالر کی سی پیک اور پاکستان کے اپنے وسائل 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہری ہوگئی، صنعتوں کی چمنیاں بند ہوگئی تھیں وہ چلیں اور روزگار واپس آیا، برآمدات میں اضافہ ہوا، ملک میں سب سے کم سطح 3.5 فیصد پر مہنگائی تھی اور ترقی کی شرح 6.5 فیصد تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اسی سفر کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان واپس آرہے ہیں، ترقی اور خوش حالی کا سفر جاری رہے گا۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے بیان میں کہا تھا کہ پارٹی نے بیرون ملک موجود اپنے تمام رہنماؤں کو پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، اراکین صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز جو اس وقت بیرون ملک موجود ہیں انہیں 3 روز کے اندر وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز اور ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنی مکمل توجہ اور محنت قائد مسلم لیگ (ن) کے پاکستان میں استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔
پارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔
مزید کہا گیا تھا کہ قائد مسلم لیگ (ن) سے لندن میں ملاقات کے لیے تشریف لانے والے احباب بھی فی الوقت اپنے پروگرام منسوخ کر کے عوام کو متحرک کرنے کے لیے اپنے حلقوں میں بھرپور وقت دیں۔
مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ 18 ستمبر کو ہونے والے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کرکے اس کی رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔
اس سے قبل 22 ستمبر کو بھی لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اس وقت لندن روانہ ہوگئے تھے جب انہیں وطن واپس لوٹے ہوئے 48 گھنٹے ہوئے تھے اور اس پر مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی لندن پہنچی تھیں اور ڈان کو ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں رہنما نواز شریف کے ساتھ ان کی پاکستان واپسی کے بارے میں اہم گفت و شنید کریں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 12 سستمبر کو نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔
لندن میں اسٹین ہاپ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔
شہباز شریف نے25 اگست کو بھی لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد طے پایا ہے کہ ہمارے قائد نواز شریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کی ملٹری امداد پر جرمنی کا کتنا خرچہ ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کو ملنے والی فوجی امداد پر اب تک جرمنی کو
ستمبر
صیہونی فوجی رہنماؤں کے سلسلہ وار استعفے؛ایرانی حملے کے آفٹرشاکس
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے حملوں اور ایرانی قونصل خانے پر حملے
اپریل
حماس کو غیر مسلح کرنے کی ٹرمپ کی چال؛ امریکی ویب سائٹ کی زبانی
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی خبری ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت
نومبر
صیہونی فوج کی دفاعی طاقت میں کمزوری؛ قابض حکومت کی تباہ کن کمی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ متعدد
نومبر
جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ہمیں سیکھا رہے ہیں
?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
جون
کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری
?️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
اکتوبر
بلوچستان: مطالبات کے حق میں زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری
?️ 11 مئی 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی
مئی
جنگ کے بعد غزہ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ میں متعدد مضامین اور نوٹوں کی اشاعت کے
جنوری