نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی کے لئے ہماری جنگ جاری ہے حکومت ملنے کے باوجود ہم نظام میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں اور ابھی تک نظام تبدیل نہیں ہو سکا ،قومی احتساب کا قومی خزانے میں 4000 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرنا قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 400 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جو قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے پاناما کیس کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں یہ تاثر بنا کہ عدالتی نظام کرپشن کے خلاف جنگ میں حصہ ہے لیکن کچھ معاملات میں عوام کی سوچ ہے کہ نظام تابحال تبدیل نہیں ہوسکا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ نظام تبدیل نہیں ہوسکا، ہم نے حکومت لی ہے لیکن نظام کے خلاف ہمارے جنگ تابحال جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پیش کی گئی اور درخواست کی اگلی ہی سماعت میں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم اس تمام معاملات میں حکومت سے کوئی مؤقف شامل نہیں رہا۔

وفاقی وزیر نے مزید  کہا کہ شہباز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ ان ہزاروں قیدیوں کو حقوق کو ایک طرف رکھ دیں اور انہیں بھول جائیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی افسر کا فلسطینیوں کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کا اعتراف

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:     فلسطینی ذرائع نے حالیہ برسوں میں متعدد بار اطلاع

ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نہایت ہی

مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر

عراقی حزب اللہ کے میزائلوں سے بھی صیہونیوں کو خطرہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے عراق کےاسلامی مزاحمتی گروپ نجباء کی میزائل

صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید

پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے  صرف ایک قدم پیچھے

?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے

عراق کے شہر اربیل میں دھماکوں کی آوازیں، پروازیں معطل

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں: عراقی میڈیا ذرائع نے عراق کے شمال میں واقع اربیل

لبنانی فوج کے خلاف صیہونی جارحیت لبنانی حکومت کے ذلت آمیز راستے کا نتیجہ ہے : حزب اللہ 

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: علی عمار، لبنانی پارلیمنٹ کے سینئر رکن نے گزشتہ روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے