نرم مداخلت کی گونج ، جاوید لطیف نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دئیے

جاوید لطیف

?️

لاہور: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں شیخ رشید احمد کے بعد ن لیگ کے میاں جاوید لطیف نے بھی پیش گوئیاں شروع کردیں۔

وفاقی وزیر نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں، ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟

پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہو گی، پاکستان کے لیے آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو تو کوئی 18 ویں ترمیم ختم ہو ، کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے، عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے، ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، جب ہم نے کہا تھا الیکشن کرائیں تو کہا گیا 2023 سے پہلے نہیں ہو سکتے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے تو اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، کوئی اس ڈپٹی اسپیکر کو عدالت میں نہیں بلاتا ہے، پاکستان بنانے والوں کو یہاں غدار کے القابات دیے گئے، قومی جماعتوں کو منصوبہ بندی کے ذریعے کمزور کیا جاتا ہے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں، آج قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ باپ اور بیٹے کے پاس نہ مرکز میں اکثریت ہے اور نہ ہی صوبے میں اکثریت ہے ، 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں سنبھلیں گے، باپ بیٹا فوری طور پر استعفیٰ دے دیں، ہمیں عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا لیکن 85 سیٹوں والے کو سازش کے ذریعے وزیرِ اعظم بنایا گیا ، ملک میں نافذ کیا گیا بیرونی رجیم چینج آپریشن اپنی موت مرتا نظر آئے گا ، پنجاب میں جسے 3 ماہ سے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہوا ہے اس کے پاس اکثریت نہیں، الیکشن کمیشن خاموش رہا اور ہم نے ظلم برداشت کیے، عوامی مداخلت پر یہ رجیم چینج آپریشن ناکام ہوا، جن لوگوں نے شب خون مارنا تھا، چور دروازے سے مسلط ہونا تھا وہ مایوس ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی واضح دشمنی کا ثبوت دے دیا

?️ 29 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ اپنی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط

?️ 12 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعاتی

یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel

اولیانوف کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جواب: ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ این پی ٹی کے خلاف ہے

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: ویانا میں واقع بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر

وزیرِاعظم سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات

?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے تعلق

اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام

صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان

ترکیہ کا علاقائی توازن میں کردار؛ تعاون یا خراب کاری؟

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: شام میں رونما ہونے والے حالات کے بعد، ترکی کی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے