?️
کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو دی گئی رقم کا تقریباً 48 فیصد واپس لے لیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبے کے پاس نئے آئیڈیاز یا وینچرز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جولائی 2024 سے 17 جنوری 2025 تک نجی شعبے نے بینکوں سے 13 کھرب 98 ارب روپے کا قرضہ لیا، لیکن سال 2024 کے آخری دو ماہ (نومبر اور دسمبر 2024) میں بینکوں نے زیادہ تر قرضے ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو 50 فیصد برقرار رکھنے کے لیے دیے تاکہ اس میں ناکامی کے جرمانے سے بچ سکیں۔
اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نجی شعبے کو دی گئی رقم کی تیزی سے واپسی ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ایک عارضی انتظام تھا۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نجی شعبہ بینکوں کی طرف سے دی گئی رقم کو استعمال کرنے کے لیے پروجیکٹس کے لیے تیار نہیں ہے۔
17 جنوری 2025 تک نجی شعبے کو دیا گیا کُل قرضہ 13 کھرب 98 ارب روپے تھا، لیکن 24 فروری میں یہ تقریباً نصف کم ہو کر 742 ارب روپے رہ گیا۔
بینکوں کو ایک ماہ کے اندر 656 ارب روپے (48.3 فیصد) واپس کرنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نجی شعبے کی شرکت گزشتہ سال کی طرح کم رہے گی۔
قرض لینے کی صورتحال حوصلہ افزا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک نے جون 2024 سے شرح سود میں 1000 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 12 فیصد کردی ہے۔
ترقیاتی اخراجات میں کمی
دوسری جانب پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 11 کھرب روپے کی نظرثانی شدہ رقم کے مقابلے میں صرف 148 ارب روپے رہ گیا ہے۔
وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے جاری کردہ ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) کے اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ڈی پی کے کُل اخراجات تقریباً 148 ارب روپے تھے، جو کہ 14 کھرب روپے کے اصل مختص بجٹ کا تقریباً 10.5 فیصد بنتا ہے۔
اسی عرصے کے دوران، ملک کو ہدف کے مقابلے میں 386 ارب روپے کی آمدنی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت اور نجی شعبے دونوں کے اخراجات مالی سال 25 کے لیے جی ڈی پی نمو کا ہدف 3.2 فیصد تک پہنچنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے سختی کی ضرورت ہے، لیکن مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں مقامی قرضے 27 کھرب 23 ارب روپے بڑھ کر 498 کھرب 83 ارب روپے ہو گئے۔ اسی عرصے کے دوران حکومت کو اسٹیٹ بینک سے 27 کھرب روپے بطور منافع حاصل ہوئے۔
اس اضافے کے باوجود لیکویڈیٹی کی کمی اور پی ایس ڈی پی پر کم اخراجات سے ترقی کے ہدف کو نقصان پہنچنے کی توقع ہے۔
بینک اب بھی اپنی زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی سرکاری کاغذات میں دکھانے کی کوشش میں ہیں اور خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ بینکرز کا کہنا ہے کہ سیاسی محاذ پر بےیقینی صورتحال کی وجہ سے خطرہ زیادہ ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی تجارتی پالیسی بھی پاکستان کے لیے بُری خبر لا سکتی ہے۔
سینئر بینکر ایس ایس اقبال نے کہا کہ ’چین کے ساتھ امریکا کی تجارتی جنگ اور یورپ میں معاشی زوال کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کی پیمائش کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے۔‘
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اسلامی بینکوں نے جارحانہ طور پر قرضے دینے اور نجی شعبے کے ساتھ اپنی لیکویڈیٹی کا انتظام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
14 فروری تک نجی شعبے کے پاس 742 ارب روپے کی کُل رقم میں سے اسلامی بینکوں کا قرضہ 550 ارب روپے تھا۔ روایتی بینکوں کی طرف سے قرضے کی رقم صرف 142 ارب روپے تھی جبکہ روایتی بینکوں کی اسلامی شاخوں نے 50 ارب روپے قرض دیے۔


مشہور خبریں۔
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
کھیلوں کے ایک اور مشہور یورپی برینڈ کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ منسوخ
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:کھیلوں کی تیسری یورپی کمپنی کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن
فروری
وزیر تعلیم نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کے بارے میں اعلان کر دیا
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
شہید امام خامنہ ای کا خون ایرانی قوم کی مزاحمت کے لیے ایک نیا محرک ہے: محمد یاسین
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان میں فلسطین لبریشن فرنٹ کے ذمہ دار محمد یاسین نے
جولائی
حماس کب معاہدہ قبول کرے گی؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اپریل
اسرائیل چار رویے میں تبدیلیاں لانے پر مجبور ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے موشے دیان سینٹر کے فلسطینی ریسرچ سینٹر کے
اپریل
چین کشیدگی کی تلاش میں نہیں ہے: امریکہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکن نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ویرل ہائنس نے بدھ
مارچ
عراق میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا قانونی طور پر جرم
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے آج جمعرات 26 مئی کو صیہونی حکومت
مئی