نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے پر وزیراعظم کا نوٹس، کمیٹی تشکیل دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے نجی سکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس،واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی اعلیٰ سطح حج انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سیکرٹری کابینہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات 3 دن کے اندر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔کمیٹی وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی حج آپریٹرز کیلئے درکار رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لے گی اور سعودی حکام کی مقرر کردہ آخری تاریخ تک عمل مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی سعودی عرب کی حج پالیسی کو وزارت مذہبی امور و نجی حج آپریٹرز کے ذریعے نافذ نہ کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ سعودی عرب کی 2025 کی نظرثانی شدہ پالیسی وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے ذریعے کیوں نافذ نہیں کی گئی۔کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ پاکستان سے ہنگامی بنیادوں پر رقوم بھجوانے کے حوالے سے حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے تاکہ 70 ہزار حاجیوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے،کمیٹی کو سنگین کوتاہیوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی عازمین حج 2025 سے محروم ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج آپریٹرز پر پرائیویٹ حج سکیم کے مکمل عملدرآمد میں ناکامی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ رواں سال پرائیوٹ حج آپریٹرز کے ذریعے ہزاروں پاکستانی عازمین حج سے محروم رہنے کا خدشہ بڑھ گیا تھاکیونکہ حج ٹور آپریٹرز 89,000 پرائیویٹ حاجیوں کیلئے بروقت رہائش گاہیں فراہم نہیں کر سکے تھے۔اس صورتحال کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو حج 2025 سے محروم کرنے کے سنگین نتائج کا سامنا تھا۔

مشہور خبریں۔

صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بائیڈن پر دباؤ

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع نے امریکہ میں صدر

ہم حزب اللہ کے ڈرون سے ہار گئے: عبرانی میڈیا

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ

ہیگسیٹ: اڈاہو میں قطر کے لیے فوجی سہولت تعمیر کی جائے گی

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے قطر کے ساتھ ایک

پاکستانی وزیرِ دفاع کا طالبان کے ترجمان پر رد عمل سامنے آگیا

?️ 2 نومبر 2025پاکستانی وزیرِ دفاع کا طالبان کے ترجمان پر رد عمل سامنے آگیا

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی۔ مریم نواز

?️ 19 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک

نیتن یاہو معاملات پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ نگار

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکمت عملی ساز اور دبئی گروپ کمپنی کے بانی اور

اسموگ کی وجہ سے ہر 10 میں سے 7 پاکستانیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے، سروے

?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارے اپسوس (آئی پی ایس او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے