نبی کریمﷺ کی سیرت اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی سیرت  اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟

🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200

یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے

اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت

🗓️ 10 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر

آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار

🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: باب المندب اور بحیرہ احمر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے

یمن پر امریکی اور برطانوی کے بارے میں روس کا اظہار خیال

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے اس بات

کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے