?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام ختم ہوگیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا، اقتدار سنبھالا تو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،برقت اقدامات نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، موجودہ دور میں سیاحت کی ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے لیکن انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پرانا ہے، بڑھتی سیاحت کے ساتھ نئے ہوٹل کی تعمیر اور پرانے اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔
اے آروائی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سانحہ مری سے متعلق بتایا گیا کہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، اجلاس میں وفاقی وزراء ضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے، شیخ رشید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردیے تھے، حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے تو رینجرز طلب کرنا پڑی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاحت کی ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پرانا ہے۔ نئے ہوٹل کی تعمیر کے ساتھ پرانے اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا، بڑھتے ہوئے سیاحوں کیلئے رہائشوں کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔ اجلاس کی اندرونی کہانی میں بتایا گیا کہ سانحہ مری، فارن فنڈنگ ، معاشی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو سانحہ مری سے پہلے اور بعد کے انتظامی معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر دیوالیہ ہونے کے قریب تھے، برقت اقدامات نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ، دوران اقتدار کورونا وائرس نے حکومت کیلئے مزید مشکل حالات پیداکیے، اسی دوران افغانستان کی صورتحال بھی بڑا چیلنج تھا۔ترجمانوں نے اجلاس میں بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ سے جھوٹا بیانیہ بنانا چاہتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
25 ممالک برکس میں شامل ہونے کے لیے قطار میں
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روس میں جنوبی افریقہ کے سفیر Mzvokili Maktoka نے ایک انٹرویو
فروری
نیتن یاہو کو جانا ہوگا
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ماکوریشن اخبار کے تجزیہ کار حجائی سیگل نے اس عبرانی میڈیا
نومبر
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام
?️ 18 اپریل 2023 کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل
اپریل
ایندھن کے بحران کے خلاف ارجنٹائن میں ٹرک ڈرائیوروں کا مظاہرہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرک
جون
امریکہ اور روس کے درمیان 12 گھنٹے کے طویل مذاکرات میں کیا ہوا؟وائٹ ہاؤس کی زبانی
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض
مارچ
لبنانی عوام کے بارے یورپی یونین کا عوام فریبانہ بیان
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے امریکی قیادت
اکتوبر
ایرانی قیادت طاقتور اور خوددار ہے؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے
جون
روس اور اسرئیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ،وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: روس نے ہولوکاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کو جوہری
ستمبر