?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا، روس کا ایک مؤقف اورمغرب کا دوسرا مؤقف ہے میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز نے کہا تھا ماحول سازگار ہے روس کا دورہ کرسکتے ہیں مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر انٹرویو میں کہا کہ روس کا ایک مؤقف اورمغرب کا دوسرا مؤقف ہے میں نیوٹرلزسمیت اسٹیک ہولڈرزسے بات کرکے روس گیا تھا، روس کی ہمیں ضرورت تھی کیونکہ تیل، گیس اورسستا گندم خریدنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روس سے ہم نے ملٹری ہارڈویئر بھی خریدنا تھا کیونکہ ہمیں ضرورت تھی۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں نیوٹرلز کو سمجھایا بھی بڑی مشکل سے معیشت سنبھالی ہے، نیوٹرلزکو کہا سازش کو ناکام نہیں بنایا تو سب کچھ بکھرجائے گا اور ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں معیشت تباہ ہوجائے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں کیا اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاؤں گا میرادل ہی غلامی نہیں مانتا امریکا سے برابری کی سطح پربات کریں توعزت کرتے ہیں ان کے پاؤں میں گریں گے تومزید رونداجائے گا جیسے چیری بلاسم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی یہ نہیں کہا امریکا سےتعلقات ختم کردیں لیکن اچھے تعلقات اورغلامی میں فرق ہوتا ہے امریکا چاہتا تھا روس نہ جائیں اوراڈے دے دیں جو میں نہیں مانا ڈومور کے ساتھ ہمیں ذلیل کیا گیا اور کہا گیا یہ دوغلے ہیں اگر ہم کسی اور جنگ میں شرکت کرتے تو ترقی بھول جاتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بند کمرے میں فیصلہ کیا گیا اب عمران خان کو راستے سےہٹانا چاہیے مجھے سازش کا پتہ چل گیا اسی لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی اورمحفوظ جگہ پہنچادی ویڈیو میں سازش کے تمام کرداروں کا واضح ذکر کیا ہے، اللہ پر ایمان ہے میری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آیا تومیرے 3 نکات تھے آج بھی ان پرکھڑا ہوں، خودداری، عدل وانصاف اور فلاحی ریاست میرے نکات تھے اگر مجھے ملک کی خودداری پرسمجھوتا کرنا تھا تو اچھا ہوتا وزیراعظم نہ ہی بنتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں یہ کہے آپ روس نہیں جاسکتے وہ کون ہوتے ہیں اگر بھارت امریکا کا پارٹنر ہے وہ روس سے تیل خریدسکتا ہےتو ہم کیوں نہیں یہ بھارت کو اسٹریٹیجک پارٹنر بھی بناتے ہیں اور ہمیں کہتے ہیں روس نہ جانا انہوں نے بھارت کو معاشی پارٹنربنالیا ہمیں کہتے ہیں چین سے تعلقات زیادہ بڑھالیے۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ میں انتخابی مہم چلاوں گا انشا اللہ پیپلزپارٹی کو شکست دوں گا یہ لوگ خوف، ڈرا دھمکا کر ،پیسے چلا کرسیاست کررہے ہوتے ہیں میں عام انتخابات کے بعد پارٹی میں بڑے لیول پر انتخابات کراؤں گا، مرادسعید، شاہد خٹک آئی ایس ایف سے آئے ہوئے لیڈر ہیں ہماری پارٹی میں آئی ایس ایف سے میرٹ پر مزید لوگ اوپر آرہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عکاظ: اسرائیل کا ہدف عرب ممالک پر مکمل تسلط ہے، ان کے ساتھ معمول پر لانا نہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی اخبار عکاظ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ "غزہ
جولائی
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل
غزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو 38 ارب ڈالر کا بھاری نقصان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار کالکالیسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کی
مئی
شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ
?️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے
نومبر
پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے، عمران خان
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم
ستمبر
اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ونگ میں 81 ہزار فوجی زیر علاج
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا
ستمبر
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لیے ہماری جنگ کا حصہ ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطین کی آزادی کی جنگ
اپریل