میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے: وزیر قانون

وزارت انصاف و قانون کی بہترین کارکردگی، مقررہ اہداف میں92 فیصد کامیابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جدید دور میں میڈیا کی بہت زیادہ اہمیت ہے  میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،چھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قانون فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاتون اول سے متعلق طلاق کی جھوٹی خبریں چلائی گیئں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، جدید دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور پیکا آرڈیننس میڈیا پر قدغن سے متعلق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق جھوٹی خبروں میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے، یہ قانون ان لوگوں کے لیے جو پبلک آفس ہولڈر یا سلیبرٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا آئین میں کہیں دکھا دیں کہ فیک نیوز ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی نے اگر اس قانون کو مسترد کر دیا ہے تو کیا وہ فیک نیوز چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قانون فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، فیک نیوز کا 6 مہینے میں ٹرائل ہوگا اور 2 سال کی جگہ 5 سال سزا ہو گی، جھوٹی خبر ناقابل ضمانت جرم ہو گا اور 6 مہینے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو ہائیکورٹ متعلقہ جج سے پوچھے گا، جج ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کر سکا تو اس کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی، خاتون اول کے حوالے سے طلاق کی خبریں چلائی گئیں، پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، یہ ایکٹ آئین سے متصادم نہیں ہے اور ایچ آر سی سپی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ فیک نیوز ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ کا آرڈیننس جاری ہو رہے ہیں، کیا ہم نہیں چاہتے کہ غلط خبر اب نہیں ہونی چاہیے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر ہو تو کیا معاشرہ بنے گا۔

مشہور خبریں۔

اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت صحت غزہ

?️ 17 اگست 2025اگر قحط جاری رہا تو روزانہ ۵۰۰ افراد جاں بحق ہوں گے:وزارت

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی

نصف سے زیادہ اسرائیلی غزہ جنگ میں حکومت کو ہار کا ذمہ دار سمجھتے ہیں

?️ 30 جنوری 2026نصف سے زیادہ اسرائیلی غزہ جنگ میں حکومت کو ہار کا ذمہ

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ، بلاول بھٹو کے مابین گرما گرمی

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین

ٹرمپ کا دعویٰ: ہمارے پاس افغانستان میں جیتنے کا موقع تھا لیکن ہم نے سیاسی فیصلہ کیا

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ورجینیا میں اپنے خطاب میں دعویٰ کیا

وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں

?️ 14 ستمبر 2025وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں  امریکہ کے صدور کی صحت

پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران امریکہ جنگ کا ابوظبی اور قاہرہ تعلقات پر اثر

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے