?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آرہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے، میرا خواب ’’لوگوں کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانا‘‘عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر صحت عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی ٹیم کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی، کچھ ماہ قبل 245 کلینک آن ویلز کی گاڑیاں تھیں، جو اب بڑھ چکی ہیں اور یہ گاڑیاں گلی محلوں تک بآسانی پہنچ جاتی ہیں۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ موبائل کلینکس مکمل ایئرکنڈیشنڈ اور ایک چلتا پھرتا آپریشن تھیٹر ہیں، صرف پچھلے ایک سال میں ان کلینکس کے ذریعے ایک کروڑ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہوا، پھر ایک ایس دور آیا جب عوام کو بنیادی طبی سہولیات بھی میسر نہ تھیں، گزشتہ 4 سال میں عوام رل گئے، ان کا پرسان حال نہیں تھا، کوشش ہے عوام کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کر سکوں۔


مشہور خبریں۔
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے
اکتوبر
بالی ووڈ کو ایک اور جھٹکا سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے کی خود کشی
?️ 16 فروری 2021نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے
فروری
لڑکی کو ذہنی پختگی اور مالی خودمختاری سے قبل شادی کرلینی چاہیے، صبا فیصل
?️ 21 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے نوجوان لڑکیوں کو تجویز
ستمبر
فرانس میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات
?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: فرانس کے وزیر داخلہ لوران نونز نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
امریکہ سے باہر کوئی بھی ٹرمپ سے نہیں ڈرتا:امریکی میگزین
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی
مئی
54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید
ستمبر