?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اسلام آباد پشاورموڑ سے ایئرپورٹ تک میٹروبس چلانے کا اعلان کردیا، شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5 روز میں میٹرو بس چلانے کے انتظامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے میٹرو بس چلانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ محکمے میٹرو سروس چلانے کے انتظامات مکمل کریں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوسی نہیں پھلانا چاہتے مگر کچھ چیزیں بتانا ضروری ہیں ، تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی ، انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی 900 ارب سے 700 ارب روپے کر دیا ، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال 45 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے ، سابق حکومت نے کہا تھا 4 ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا ، اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5 ہزار 600 ارب روپے کا ہے ، ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ 16سو ارب روپےسے کم تھا۔
ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کو کوئی گھبراہٹ نہیں: وزیر خارجہ
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
فروری
فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی
اگست
صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: لبنانی مزاحمتی تحریک کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خطے میں صہیونی
اکتوبر
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 24 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر
ستمبر
آئرن ڈوم کا مرکاوا والا حشر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ
فروری
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
گڑ کھانے کے ہماری صحت پر ہوتے ہیں بے شمار اچھے اثرات
?️ 5 فروری 2021آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ
فروری
حماس کے رہنماؤں کو اس وقت قتل کرنا چاہیے جب زیادہ فائدہ ہو: صہیونی اہلکار
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی لیڈر کے سربراہ
مئی