مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

ملتان(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ مانتے ہیں حالات مشکل ہیں اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ہم مہنگائی سے واقف ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، یہ سال معاشی ریکوری اور اگلا سال خوشحالی کا ہو گا،پاکستان کے دشمن ملک میں عدم استحکام اور انتشار چاہتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کی مدد کے باوجود ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ہم مہنگائی سے واقف ہیں اور اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں جب کہ معیشت بھی ریکوری کی طرف مائل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فی کس آمدنی (ن) لیگ کے آخری سال میں 547 ڈالر تھی اور آج فی کس آمدنی  1666ڈالر  ہے، حالات مشکل ہیں، کوئی انکار  نہیں کرسکتا لیکن  مشکل حالات میں بھی ہم پُرامید ہیں، یہ سال معاشی ریکوری اور اگلا سال خوشحالی کا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں سے مقابلہ کیا اور کریں گے، پاکستان کے دشمن ملک میں عدم استحکام اور انتشار چاہتے ہیں لیکن ان کے عزم ناکام ہوں گے، ہم دہشتگردوں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی نظام قیاس آرائی ہے  اور  ایسی پتنگیں اڑتی رہتی ہیں۔

کورونا سے متعلق شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی شرح پھر بڑھ رہی ہے، ہم سب مجرم ہیں، ہم سب نے ماسک نہیں پہنا ہوا، وزیراعظم کہہ چکے ہم لاک ڈاؤ ن کے متحمل نہیں، ہم لاک ڈاون نہیں لگائیں گے۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ 2023 میں سرپرائز دیں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا حماس اسرائیل کو شکست دے دے گی؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے غزہ کی پٹی کی صورت حال کا

جناح ہاؤس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار دیدیا

?️ 30 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے

ٹرمپ کے گھر سے میکرون کی نجی فائل کی دریافت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی

یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:  اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ

امریکہ کا مائک

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

اسرائیلی فوج حماس کے ہتھکنڈوں کی زد میں رہتی ہے

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گولانی بریگیڈ

حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے

شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 5 جون 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے