مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے اندر ہونے والی نا انصافیوں کا غصہ غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرکے نہ نکالیں، مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں۔

چوہدری فواد حسین نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کی سیاست کو بڑے میاں صاحب اور ان کی صاحب زادی نے دفن کر دیا ہے، شہباز شریف پہلے طے کر لیں کہ وہ پارٹی کے ’اندر‘ ہیں یا بڑے میاں نے اپنوں کے ذریعے ’ باہر‘کر دیا ہے، پاکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنے والے لندن میں غروب ہو چکے ہیں۔

چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے، عوام اگر اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں ہوتا۔ یہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ جنہیں سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرنے کی دہائیوں پر محیط لت لگی ہو وہ اقتدار و اختیار کے بغیر ایسے ہی تڑپتے ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کی وجہ آپ کی اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیر ملکی قرضے ہیں جو آپ ذاتی مفاد کے لئے لیتے رہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں؟ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں۔ انہیں سابقہ دور میں قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے بھائی اور مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو زرداری اور بلاول نے مل کرمولانا فضل الرحمان سے کیا ہے۔ مولانا کو اپنی یہ عزت افزائی کبھی نہیں بھولنی چاہیے۔ مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ‏شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوشوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔ اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے۔ پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں اور PTI ہر وقت احتساب میں لگی رہتی ہے۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری

?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید

غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ

?️ 29 اگست 2025غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی

غزہ سے یوکرین تک بائیڈن کی ناکام حکمت عملی

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ نے عراق سے انخلاء اور چین کے ساتھ

دہشت گردوں کو ہدایت فراہم کرنے کے بارے  میں رینجرز کا اہم انکشاف

?️ 11 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی اور سندھ رینجرز نے دہشت گردوں کو

نیتن یاہو کا دفتر ۴ خطرناک کیسز میں ملوث؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کے

مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا

کے۔الیکٹرک نے اب تک پری پیڈ بلنگ سسٹم کیوں متعارف نہیں کرایا؟ سندھ ہائیکورٹ

?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ لائن

نبیہ بری: میکنزم کمیٹی کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میکانزم کمیٹی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے