?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی غرض سے عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی امور نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور کیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی غرض سے عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمارتوں میں توانائی کی بچت اور پانی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گرین بلڈنگ کوڈز منظور کر لیے گئے ہیں، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی امور نے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور کیے ہیں۔
گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز پاکستان انجینئرنگ کونسل نے تیار کیے ہیں، گرین بلڈنگ کوڈز 4 یا زیادہ منزلہ عمارتوں کے لیے قومی معیار متعین کریں گے، کوڈز میں توانائی، پانی کی بچت اور مقامی حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہے۔
دونوں کوڈز اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز رہائشی، تجارتی و صنعتی عمارتوں پر نافذ ہوں گے۔
بارش کا پانی جمع کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال کا نظام لازمی قرار دیا گیا ہے، کوڈز کا مقصد میونسپل پانی پر انحصار کم کرنا اور پانی کے بحران کا حل ہے۔
سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی، رجسٹرار پی ای سی نے دونوں بلڈنگ کوڈز پیش کیے۔
دونوں کوڈز کو پی ای سی ایکٹ 1976 کی دفعہ 25(1) میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کوڈز وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے بھیجے جائیں گے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کوڈز ملک بھر میں نافذ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی
?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک
نومبر
صیہونی حکومت کے فوجی اڈے سے 60 ہزار کارتوسوں کی چوری کا انکشاف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے منگل کے
جولائی
سعودی ولی عہد کی عمان کے قریب آنے کی خبر
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: بلومبرگ نیوز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
دسمبر
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری
کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی
اکتوبر
لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق
نومبر
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی بارے گفتگو
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ
اکتوبر