?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو پوری دنیا میں تسلیم اور سراہا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو پوری دنیا میں تسلیم اور سراہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومتی اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے نائب صدر اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل کے رکن کی حیثیت سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی حمایت کیلئے قائم کئی اربوں ڈالر گرین کلائمیٹ فنڈکی مشترکہ صدارت بھی کی۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں ان ممالک کے سربراہان سر جوڑیں گے، جن کا زہریلی گیس میں عالمی اخراج اور جی ڈی پی میں تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔
کانفرنس میں ان ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے کو جغرافیائی خطوں اور گروہوں کی کمان رکھتے ہیں جن میں کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹی جزیرہ نما ترقی پذیر ریاستیں بھی شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہونے کے باوجود سب سے کم زہریلی گیس اخراج کرنے والوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، جبکہ پاکستان اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے نعرے۔
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والے مغربی ممالک
اگست
صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ کینسر میں مبتلا
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور فلسطین مخالف معاہدے کے
جولائی
عراقی عوام اربیل میں صہیونی کانفرنس کے مجرموں کو سزا دے گی:نجباء تحریک
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ
ستمبر
نیپرا نے بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر تین آئی پی پیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین
ستمبر
کشمیریوں نے وزیر اعظم، پی ٹی آئی امیدواروں کو مثالی محبت دی: مراد سعید
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم
جولائی
1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
دسمبر
کیا یمن میں مستقل جنگ بندی ہو سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: انصاراللہ کے وفد کا دورۂ ریاض کا ان واقعات کا
ستمبر
دکی میں 21 کان کنوں کی شہادت، کالعدم بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید
?️ 13 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان
اکتوبر