?️
ڈیرہ اسماعیل خان (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر واضح قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز دے چکے ہیں تاکہ قومی مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر واضح قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اسلامی دنیا مسلسل بحرانوں کا شکار ہے اور ہر طرف جنگی ماحول پایا جا رہا ہے، عراق اور لیبیا کے بعد اب ایران کے حالات بھی تشویشناک ہو چکے ہیں، اس لیے مسلم ممالک کو اسلامی بلاک کی جانب پیشرفت کرنی چاہیے۔
مولانا فضل فضل الرحمان کے انہوں نے مزید کہا کہ ثالثی کی باتیں ضرور ہورہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اس وقت ثالثی کی پوزیشن میں ہے، پاکستان کے پاس ثالثی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، نہ ہی ملک کی کوئی واضح خارجہ پالیسی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور ٹانک سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، جبکہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر بھی حالات کشیدہ ہیں، ملک میں حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی اور مختلف علاقے بدامنی کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا
?️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی
اگست
بین الاقوامی سلامتی کے بارے میں افریقی ممالک کا موقف اور روس
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے اپنی تقریر میں کہا ان
جون
کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے، بیرسٹرسیف
?️ 19 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ
مارچ
شاہ رخ خان کی مہنگی ترین فلم
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرل ایکشن
اگست
دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت امریکی وطیرہ:چین
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سابق امریکی عہدہ دار
جولائی
کراچی تا پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبہ تاحال عملی طور پر شروع نہیں ہو سکا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سی پیک کا حصہ اور
ستمبر
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛عمران خان دوراہے پر
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں جوبائیڈن کی جانب سے
جولائی
شہباز شریف کی لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی
?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر
جون