?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک بھر میں موجود مندر اور گردوارے مخصوص اقلیتوں اور عوام کی پراپرٹی ہیں، ساری زمینیں ہتھائی جاتی ہیں، اس لیے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فائز عیسی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل اکرام چوہدری میں تلخ کلامی ہوئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ ملک بھر میں کتنے گوردوارے ہیں؟ جس پر وکیل اکرام چوہدری نے جواب دیا کہ موجودہ مقدمہ 6 گوردواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال اٹھایا کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟ سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ نے جواب دیا کہ تمام حقائق عدالت کو دے چکے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا کچھ تو احترام کریں، اکرام چوہدری نے کہا کہ بطور وکیل عدالت بھی میرا احترام کرے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے اکرام چوہدری کو روسٹم سے ہٹنے کی ہدایت کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اخلاق تو ختم ہی ہوگیا ہے۔
وکیل اکرام چوہدری نے کہا کہ وکالت کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں، اکرام چوہدری نے چیف جسٹس کو جواب دیا کہ آپ سمجھتے ہیں اخلاقیات صرف آپ کو ہی آتی ہیں، بار کا سینئر رکن ہوں مجھے بھی عزت دی جائے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ہمیں آپ سے نہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام عدالت عظمیٰ میں پیش ہوگئے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ ملک بھر میں فعال گوردواروں کی تعداد 19 ہے۔
چیف جسٹس فائز عیسی نے سوال اٹھایا کہ تمام گوردواروں کی تفصیلات اور تصاویر ویب سائٹ پر کیوں نہیں ڈالتے؟ چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میری بات پر سر سر کیوں کر رہے ہیں؟
قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ انگریز کا دور ختم ہوچکا ہے اب سر سر نہ کیا کریں، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں۔
قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ یہ مخصوص اقلیتوں اور عوام کی پراپرٹی ہے، ساری زمینیں ہتھائی جاتی ہیں اس لئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، پہلے عدالت پر چڑھائی کر دو پھر جج کو سوال بھی نہ پوچھنے دو۔
دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے تمام گردواروں اور مندروں کی تصاویر سمیت مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
بجٹ پر بلاوجہ تنقید نہ کی جائے: وزیر خزانہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا
جون
جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز
?️ 5 جون 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم
جون
تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری
?️ 3 جولائی 2022بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر
جولائی
وزیر اعظم خود مہنگائی کو دیکھ رہے ہیں
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
اکتوبر
سوڈان ایک بار پھر خانہ جنگی کے دہانے پر؛کہیں یورینیم اور سونے کا معاملہ تو نہیں؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دہائیوں سے بغاوتوں ، جنگوں اور تنازعات کی تاریخ رکھنے
اپریل
لاکھوں یمنیوں کا "ایران کو مبارک ہو” کے عنوان سے مارچ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: "ایران کو مبارکباد اور فتح تک غزہ کے ساتھ کھڑے
جون
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ
یمن؛ امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک اہم Strategic چیلنج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی
مئی