?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دینے والے اپنے صوبے کے معائنے کی دعوت دیں، وہاں مناظرہ بھی ہو گا اور موازنہ بھی ہو گا۔
ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف لیاقت باغ پہنچے تو لیگی کارکنان نے جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا اور بھرپور نعرے بازی کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ کیا گیا، اب 8 فروری کو فیصلہ ہوگا کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے دھوکا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاکھوں لیپ ٹاپس ذہین بچوں کو دیے اور نواز شریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں پی ٹی آئی نےکیا کیا؟۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ رنگ روڈ کو جلد مکمل کیا جائے گا اور 30ارب روپے کے ساتھ پانی کا منصوبہ بنایا جائے گا جس سے پانی کی تعداد دوگنی ہو جائے گی، راولپنڈی کو لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔
انہوں نے کسی رہنما کا نام لیے بغیر کہا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ نواز شریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہوں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نوازشریف کو اپنے صوبے کے معائنے کی دعوت دیں، وہاں مناظرہ بھی ہو گا اور موازنہ بھی ہو گا اور پتا بھی چل جائے گا کہ نواز شریف کی کیا خدمات ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو شکایت ہے کہ شیر شکار کیوں نہیں کررہا ، آٹھ فروری آنے والی ہے اور جب شیر دھاڑے گا تو لگ پتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیر 8 فروری کو شکار کرے گا، 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دیں اور نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں۔


مشہور خبریں۔
تحریر الشام کے دہشت گردوں کی شامی عوام سے جھڑپیں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے صوبہ حمص کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم
جنوری
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی
ٹک ٹاک کا صارفین کی سہولت کیلئے اہم اعلان
?️ 23 جون 2021بیجنگ(سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے
جون
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
نیتن یاہو یزید کے آئینے میں
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو
جولائی
بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای
مئی
10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
فروری