ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

?️

بونیر: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بونیر میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو ناجائز جیل میں ڈالا گیا 200 سے زیادہ کیسز بنوائے گئے، تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو روکا گیا، کاغذات چھینے گئے، دھاندلی کروا کر ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اس سب کے باوجود ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بانی تحریک انصاف کا وعدہ ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ اس ملک کی حکومت میں واپس آئیں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اگر زیادتیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا اور ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئے تو ملک کے لیے یہ خیر کا قدم نہیں ہوگا، اس قدم سے دوسری قوتیں فائدہ اٹھائیں گی، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کا نقصان ہو اور ملک میں انتشار پیدا ہو، ہم پاکستان کو ترقی کی طرف بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم کب تک یہ ظلم برداشت کرتے رہیں گے، بانی تحریک انصاف عمران خان  پر اب سارے جھوٹے کیسز ختم ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسے ہی چلتا رہا اور ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، ہم سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا میندیٹ واپس دلائیں، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی نتائج کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسا قانون منظور کروایا جائے کہ کوئی بھی شخص کوئی بھی محکمہ پاکستان کے الیکشنز میں دھاندلی نہ کروا سکے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے منتخب کردہ جماعتیں اور عوام کی منتخب کردہ نمائندے ہی اسمبلی میں بیٹھیں اور عوام کے لیے فیصلے کریں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی پابندی ہو، پاکستان ایک فلاحی ریاست ہو اور ملک میں سب کیلئے ایک قانون ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئیے کہ ایک جماعت سے قانونی معاملات میں کوئی پوچھ گچھ نہ ہو اور اسی ملک کی دوسری جماعت کے لیے انصاف کے سارے راستے بند کر دیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:  سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر

امریکیوں کا کرسمس کے تحائف کم خریدنے کا اعلان

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ بھر میں متعدد گھرانے، خوردہ فروش اور خیراتی ادارے بڑھتی

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری برادری کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید

?️ 2 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے آئی ایم ایف کے ساتھ

الاقصی طوفان آپریشن کی مزید تفصیلات

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج

بغداد میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مذاکرات

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   عراق میں تحریک کی حمایت کرنے والے فسادیوں اور سیکورٹی

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

امریکی یہودیوں کو دھمکیاں

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی

صیہونی حکومت پر تنقید کرنے والے قانون ساز امریکی کانگریس کی کمیٹی سے باہر

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں نے ایک مسلمان رکن کانگریس الہان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے