?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے امام بارگاہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت جب کہ زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن، کسی رعایت کے مستحق نہیں، کے پی، بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں ہورہی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہو تو امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں، درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا، ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیاں
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو خطرے میں
جون
یروشلم میں شہادت طلبانہ کاروائی میں ایک صہیونی زخمی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی
فروری
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی
ستمبر
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں
ستمبر
اردن میں اخوان المسلمین پر پابندی کے اسباب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان
اپریل
نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ
ستمبر
غزہ میں صیہونی فوج پر کیا بیت رہی ہے؛صیہونی اسپتال کے سربراہ کی زبانی
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہسپتالوں میں سے ایک کے ڈائریکٹر نے
دسمبر
اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں
ستمبر