?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گذشتہ24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ملک میں پانچ کروڑ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شہزاد رائے وزیر اعظم کے شکرگزار کیوں؟
?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ
جون
ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور
مارچ
عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم جو پیر کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر
جولائی
قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر
مارچ
کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا
?️ 12 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز
اگست
ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذوالفقار
مارچ
امریکی سینٹکام کا آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کے بارے میں دعویٰ
?️ 13 جون 2026سچ خبریں: امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون
مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش
اگست