?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے، صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں اس دن کی مناسبت سے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے، بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔
جشن ولادت ﷺ کے عظیم الشان موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنےنبی ﷺکایوم ولادت پورےملک میں منائیں گے، عیدمیلادالنبیﷺبھرپورطریقےسےمنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کل صبح صدرعارف علوی ایک تقریب کی میزبانی کریں گے، دوپہرمیں کنونشن سینٹرمیں یہ مبارک دن مناؤں گا۔
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، اس سلسلے میں وزیر مذہبی امورنورالحق قادری اورسینیٹر فیصل جاوید نے آج کنونشن سینٹرکا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔


مشہور خبریں۔
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
یمن میں متحدہ عرب امارات کی نقل و حرکت ، ریاض اور ابوظہبی تنازع کو فروغ دیتی
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمن میں متحدہ عرب امارات کی حالیہ چالوں نے ابوظہبی اور
اکتوبر
اسد کی جدہ میں موجودگی نے نئے علاقائی نظم کو ظاہر کیا: واشنگٹن پوسٹ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شامی
مئی
اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر
?️ 30 اکتوبر 2025 اسرائیل جھوٹ پھیلا رہا ہے:غزہ سرکاری دفتر غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر
اکتوبر
پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے
اگست