ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے  اور اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کا آغاز ہوگا، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ والدین پولیو کے قطرے بچوں کو ضرور پلائیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےانسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا ، انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 40ملین سےزائدبچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرےپلانےکاہدف ہے، پچھلے 7ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام مکتبہ فکر انسدادپولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں اور عوام پولیوقطروں کےحوالےسےغلط خبروں پرتوجہ نہ دیں، پولیو کے قطرے محفوظ ہیں،ان میں کوئی مضراثرات نہیں۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر ڈاکٹرشہزاد نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں آج سے مہم شروع ہوگئی ہے، انسدادپولیومہم میں2 لاکھ 90 ہزار ورکرزحصہ لے رہے ہیں، مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر  میں کورونا سے مزید 135 افراد کا انتقال

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی

ہم کسی بھی ملک بالخصوص ایران کے خلاف محور یا اتحاد بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں: اماراتی اہلکار

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرقاش نے آج

وینزویلا کے وزیر خارجہ: امریکہ نے ہمارے ملک کے خلاف ایک بے مثال نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اقتصادی،

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے

کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 191 طالبان ارکان ہلاک

?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں

اسرائیلی فوڈ انڈسٹری کے مصنوعات میں خراب خام مال کے استعمال کا انکشاف

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: ہیکنگ گروپ "سائبر سپورٹ فرنٹ” نے اپنے ٹیلی گرام چینل

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے: حریت کانفرنس

?️ 17 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے