مقدمات کو طول دینے میں نوازشریف اور  زرداری کی پالیسی ایک ہی ہے: فواد چوہدری

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں تاکہ لوگوں کا نصاف پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے،نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے کیسزکے التواء کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری کی طرح مریم نواز بھی التواء کے راستے پر چل نکلی ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں۔انہوں نے کہا کہ کیسز کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے، اگر کیسز منطقی انجام کو نہ پہنچیں تو لوگوں کا نظامِ انصاف پر اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل میں تھے تو 72 مرتبہ ٹیسٹ کراتے تھے، جس دن سے باہر آئے ہیں، کمر درد یا کسی بیماری کی شکایت نہیں کی۔وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک

وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی

جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا

?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی

خطے میں امارات کی حرکتیں تل ابیب کے مطابق ہیں: سعودی تجزیہ کار

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی تجزیہ کار فواد ابراہیم نے زور دے کر کہا

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 17 افراد جاں بحق، 20 زخمی

?️ 21 نومبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے

افغانستان میں امریکی ہتھیار پاکستان کے لیے خطرہ بن چکے ہیں

?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں

ایران جنگ کی کوریج پر ٹرمپ حکومت کا شدید دباؤ

?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے ایران

صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے