?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، فیلڈمارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔
بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک بنگلادیش تعلقات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے، بنگلادیش سےتجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عظیم فتح ہے، الحمداللہ پوری دنیانے دیکھا کہ ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اور شجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں ملایا۔
شہبازشریف نے کہا کہ افواج کی بہترین ٹریننگ، ائیرفورس اور ائیرچیف نے بھارت کو گھمنڈ پاش پاش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے قیادت کی، انہوں نے پوری دنیا کو دکھایاکہ کسی جنگیں لڑی جاتی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ آگیا۔ عمل کیسے کرنا ہے اس پر آج گفتگو ہوگی ۔ غزہ میں جلد سیز فائر ہوگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قرض پر قرض لے کر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی برادری ماحولیاتی فنانس کے وعدے پورے کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب میں 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ 4100 دیہات تباہ، ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں ۔ گرین انرجی اور متبادل توانائی پر منتقلی کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک
فروری
عازمین حج کے متعلق اعداد وشمار جاری
?️ 30 جون 2022(سچ خبریں)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج کی ادائیگی
جون
غزہ جنگ میں اسرائیلی نقصانات کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اہم وجوہات
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافے کی
جولائی
طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا
ستمبر
شام نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شامی عرب جمہوریہ داعش کے خاموش عناصر کی سرگرمیوں
دسمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بالآخر 2 ماہ بعد کمی کا امکان
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم
ستمبر
ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے: محمود قریشی
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ
نومبر
یمن نے دی اسرائیل کو دھمکی
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے
مارچ