معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین  سے کہا ہے کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے  زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر سے معتلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا‘۔

خیال رہےکہ وفاقی دارالحکومت ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کے معاملے کے علاوہ کابینہ اجلاس میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے.کابینہ کے اجلاس میں افغان شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے گئی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان کا حکومت سے رابطہ

?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تین منحرف

آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے

نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

غزہ میں خاموش بھوک کا بحران؛ 90 فیصد باشندے اشیائے خورد و نوش خریدنے سے قاصر

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 95 فیصد سے زائد

امریکہ اور فرانس ایک بار پھر آمنے سامنے؛وجہ؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی موجودہ صورتحال اور اس ملک میں فوجی بغاوت

فرخ حبیب کی  اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

امریکہ کا قومی قرض 39 ٹریلین ڈالر سے زیادہ، نئی تاریخی سطح قائم

?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس ملک کا قومی قرض نئی

شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے