?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس میں کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں جن کو وزیر اعظم نے سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تیار کی گئی تجاویز کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہےمگر ملکی ترقی کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔
اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ملکی صنعت کی مسابقت میں اضافے کیلئے خطے کے ممالک سے موازنہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے معیشت کے دیگر شعبوں کے حوالے سے سفارشات کے ساتھ ان تجاویز کو ملا کر قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے اور متعلقہ حکام کو ان پر عملدرآمد کیلئے تفصیلی جائزے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ جھوٹا ہے: بائیڈن
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان ہیلن سے نمٹنے کے
اکتوبر
نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے۔ محسن نقوی
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی
جون
عالمی خطرات، پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون اشد ضروری ہے، فیلڈ مارشل
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جولائی
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا پارلیمانی لیڈر مقرر
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں نیا پارلیمانی لیڈر
اگست
حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں تعمیر کروا دیا
?️ 28 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکارہ و اداکار حدیقہ کیانی لوگوں اور مختلف
فروری
فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر
اپریل
لاہورہائیکورٹ: جیل بھرو تحریک میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں رہائی کا حکم
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے
مارچ