?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ 3 سے 4 ماہ میں پٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو صبر کی تلقین کی ہے، موجودہ حکومت نے برآمدات اور درآمدات کو متوازن کرنا ہےہماری درآمدات اور بر آمدات میں کافی فرق ہے۔
اسلام آباد میں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کی اور حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نکلنے کے بعد معیشت نے 4 فیصد ترقی کی۔ہم نے اس سے بھی آگے جانا ہے۔ہمارا مقصد ہے کہ ترقی سب کے لیے ہو۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برآمدات اور درآمدات کو متوازن کرنا ہے۔ہمیں اپنی آمدن بڑھانی ہے۔اس سال ہمارے ریونیو بڑھ رہے ہیں۔اگلے سال انہیں 14 فیصد تک لے جانا ہے جب کہ اس کے بعد 20 فیصد تک کا ہدف ہے۔ملکی تجارت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات اور برآمدات میں بہت فرق ہے۔
اور اس فرق کی وجہ ماضی میں اس پر سنجیدگی سے کام نہ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی چیزیں برآمد کرتے تھے، بدقسمتی سے اب ہمیں یہ چیزیں درآمد کرنا پڑ رہی ہیں۔زرعی شعبے پر ہم سرمایہ کری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ لوگوں کو ہر صورت اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ملک میں جاری مہنگائی پر شوکت ترین نے کہا کہ عوام کو تھوڑا صبر کرنا ہو گا،تین سے چار ماہ میں پٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
مشیر خزانہ نے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی شعبوں جیسے زراعت، آئی ٹی اور صنعت کی جدید کاری کی نشاندہی کی۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے گئے ہیں، حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے "میک ان پاکستان” پالیسی پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔
مشیر خزانہ نے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے ذریعے پسماندہ افراد کی مدد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ شوکت ترین نے کہاکہ اقدامات کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنا کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مالی سال 2022ء میں جی ڈی پی ہدف سے زیادہ بڑھے گی اور درمیانی مدت میں اس کی رفتار برقرار رہے گی۔


مشہور خبریں۔
استنبول مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے؛ روس کا اعلان
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کل استنبول میں ہونے
نومبر
مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا
دسمبر
وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون
اگست
الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ
فروری
اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش
?️ 20 اکتوبر 2025اقتدار میں رہنے کے لئے نیتن یاہو کا نیا منصوبہ،عرب ممالک سے
اکتوبر
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ کے داخلی سلامتی اور مالیات کے
اپریل
سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی
جولائی
حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو
جنوری