مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کرگیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کے لیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز معطل ہے، ویزا پراسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی یہ پراسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، پہلے تو غیر قانونی مقیم افغانیوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا، اس کا مؤقف تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے، اب اس کی بین الاقوامی سطح پر اونر شپ سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں ہوئی گفتگو میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر افغانستان سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کا ہرجانہ دینا ہو گا، ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہو رہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم تو نہیں کر رہے، افغانستان کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان تاثر دے رہا ہے کہ ان سب میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس ثالثی میں چاروں ملکوں کے اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے گفتگو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساری قوم خصوصاً کے پی کے عوام میں سخت غصہ ہے، اس مسلئے کی وجہ سے کے پی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، قوم سمیت سیاستدان اور تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل ہو، حل صرف واحد ہے کہ افغان سر زمین سے دہشت گردی بند ہو۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور

شام کی خودمختاری اور ارضی سالیمت کا احترام کیا جائے:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام سے متعلق سلامتی کونسل

ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے: الجزیرہ

?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:دوحہ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر محمد المصری کے مطابق فروری میں

اب میرے لئے یونانی وزیراعظم کی کوئی اہمیت نہیں ہے: اردوغان

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سفارتی اور سیاسی کشیدگی کے

شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ

مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر

جنرل باجوہ کے کہنے پر اپنی ’حکومتیں‘ گرائیں، عمران خان

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:   چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے