مشرق وسطی میں جنگ، پاکستان سے مسلسل چھٹے روز 145 پروازیں منسوخ

فلائٹس

?️

کراچی (سچ خبریں) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظبی اور شارجہ ائیرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

علاوہ ازیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے کئی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز آپریٹ نہیں ہوسکی۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا کبھی کسی سامراجی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا: وینزویلا کے صدر

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے امریکی دھمکیوں کے درمیان اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 17 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی

20 اپریل کے بعد ٹی ایل پی ختم ہو جائے گی

?️ 18 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

یورپی سماجی کارکنوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے

ڈیموکریٹس کے ہارنے میں بائیڈن کی رسوائی

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:  Darragh Roach کی طرف سے لکھے گئے ایک نوٹ میں

کورونا کے باعث مقدمات نمٹانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا:چیف جسٹس

?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ

عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی

?️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے