مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش پر قتل و غارت بند کرانے کیلئے کام کرے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجو دہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن پاک میں حضرت عیسیٰؑ کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے، انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کے مشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف، ہم دونوں مشنری اسکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پاؤل دنیا میں موجود نہیں، لیکن آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ مل کر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں، تحمل اور برداشت سے کام لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے، محبت اور شفقت سے پیش آنا چاہیے، تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجھیں، اور وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈال سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور اس کے بعد ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں، خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو، یا کوئی دوسرا محاذ، سیسل چوہدری اور جسٹس کارنیلئس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور قائداعظم، دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے، اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔

شہباز شریف نے بابائے قوم قائد اعظمؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں اور ان کی کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ سب پاکستان کے قابل فخر، برابر کے شہدی ہیں، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے، جسے بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف کردیا

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: امریکا میں گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے

کیا غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی

گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو

?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے

پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں مقبولیت سے بولی وڈ ’خانز‘ ڈر گئے تھے، نادیہ خان

?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ

غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے خبردار کیا

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے

ہیگ کورٹ کے فیصلے کا صیہونیوں میں خوف و ہراس

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابضین کے جرائم کے

‘صرف بیٹے کیلئے دوسری شادی کرنا ظلم ہے’، سونیا حسین شیر افضل مروت کی معترف

?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سونیا حسین نے پی ٹی آئی کے رکن

اسٹیٹ بینک نے درآمدی اشیا پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خام مال اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے