?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی کارکنان کو جمع اور متحرک کرنے کی کوشش جاری ہیں تاکہ وہ بڑی تعداد میں لاہور میں اپنے قائد کے استقبال کے لیے باہر نکلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی نے 2 ہوائی جہاز بھی کرائے پر لیے ہیں، جن کے ذریعے ان کے سربراہ کی آمد پر پھول نچھاور کیے جائیں گے۔
نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ چکے ہیں، وہ چارٹر طیارے کے ذریعے ہفتے کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ چار برس بعد برطانیہ میں اپنی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس لوٹ رہے ہ
نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں پارٹی کے نئے ترانے کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے کہا کہ وہ مایوس نہ کریں اور ان کے بڑے بھائی کا ’تاریخی‘ استقبال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد کے مشکل وقت میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہونے پر اپنے چچا کی تعریف کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کئی قوتوں نے نواز شریف کو سیاسی طور پر ختم کرنے کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔
پارٹی رہنما عطا اللہ تارڑ کے مطابق نواز شریف اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ مینار پاکستان کے گراؤنڈ پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) نے ہفتے کے روز لاہور میں ساڑھے تین گھنٹے (شام 3 بجے سے شام 6:30 کے درمیان) گلاب کی پتیاں نچھاور کرنے کے لیے 2 چھوٹے طیارے لیز پر لیے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نجی کمپنی کو اس مقصد کے لیے اپنے طیارے وقف کرنے کی اجازت دی ہے۔
قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کے مقدمات میں نواز شریف کو 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔
ضمانت پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے نواز شریف کو ’نیا لاڈلہ‘ قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’ دوسروں کو لاڈلا کہنے والے آج خود لاڈلے ہو گئے ہیں، میاں نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم کو دندناتے پھرنے کی اجازت مل گئی ہے، مگر نہ پیسے، نہ موٹر سائیکلیں، نہ قیمے والے نان اور نہ ہی جنت کے پاس ان کے کسی کام آئیں گے، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔’
وہ پارٹی کارکنان کو مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے قائل کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ مراعات کا حوالہ دے رہے تھے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے اسد الرحمٰن نے کارکنان کو بتایا ہے کہ اگر وہ جلسے میں شرکت کریں گے تو وہ جنت میں جائیں گے۔
سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمٰن رمدے کے بھائی اور سابق ایم این اے نے کارنرر میٹنگ میں کہا کہ یہ ’مشکل وقت‘ ہے اور انہوں نے حاضرین کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ ہفتہ کو لاہور میں نواز شریف کا استقبال کریں۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹنگ رولز میں ترمیم
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت پنجاب نے پوسٹنگ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے
ستمبر
بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے ملاقات
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت
اپریل
ملک داخلی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ہزاروں یمنیوں کے مظاہرے
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: شبوا صوبے کے ہزاروں باشندے نماز جمعہ کے بعد صوبائی
دسمبر
جنوبی غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور بیماروں کی اپیل
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی
دسمبر
اردن: بن گور کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جون
ریابکوف: ایٹمی تصادم کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں جوہری
دسمبر
جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر
دسمبر
کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر