مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری

فواد چودہری

?️

مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا انہوں نے کہا کہ ملک اندر سے اب 500 ارب روپیے واپس لئے جا شکے ہیں اور انشاء اللہ بیرون ملک سے بھی واپس منگوائیں گے ان کی چیخیں اسی لئے نکل رہی ہیں کیوں کہ ان سے عوام کا پیسہ لیا جارہا ہے جب کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ انھیں پیسے کے ساتھ معاف کر دیا جائے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‘کل مریم نواز کھوکھر برادران کے گھر گئیں اور اپنی سیاسی حمایت کا یقین دلایا، (ن) لیگ والے شرمندہ ہونے کے بجائے قبضہ گروپ کی پشت پر کھڑے ہوگئے، مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ماضی میں لوگوں کے لیے کرپشن کوئی بڑی بات ہی نہیں تھی، ان کے مطابق قبضہ گروپ زمینوں پر قبضہ کرتے تھے اور حکومت انہیں نہیں پوچھتی تھی، قبضہ گروپوں اور شریف خاندان میں باہمی اشتراک چل رہا تھا اور جاتی امرا کی سیکڑوں ایکڑ کی جائیداد ان ہی قبضہ گروپوں کی وجہ سے جمع ہوئی ہے، یہی معاملہ پورے پنجاب میں نظر آتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے اندر سے اب تک ان سے تقریباً 500 ارب روپیہ ان سے واپس لیا جاچکا ہے جس سے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، بیرون ملک سے بھی پیسہ واپس لائیں گے، اب ایک الگ کمیشن لایا جارہا ہے جن سے ان کی چیخیں اور زیادہ نکلیں گی، جب ان کی چیخیں نکلتی ہیں تو ان کے حق میں مہم شروع کردی جاتی ہے’۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‘ہمارا مقصد کمیشن کے ذریعے بیرون ملک موجود پیسہ پاکستان میں واپس لانا ہے، عمران خان سے ان کی لڑائی صرف یہ ہے کہ وہ انہیں این آر او نہیں دے رہے، آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ پیسے سمیت ہمیں معاف کردیں، ہم معاف کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن پیسہ لوگوں کا ہے وہ واپس کریں’۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ‘کل ایک بڑی عجیب بات ہوئی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے ایک بڑے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جس کی ‘شرافت کی گواہی پورا لاہور دیتا ہے’، اس کارروائی کی تعریف کرنے کے بجائے ملبے پر کھڑے ہوکر گمراہ کن باتیں کی گئیں’۔

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘پنجاب میں قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی میں 200 ارب سے زائد کی سرکاری زمین واگزار کرائی جاچکی ہے، جن پر مختلف بااثر لوگوں کا ناجائز قبضہ تھا، ہم ان بااثر لوگوں کے نام سامنے لانا نہیں چاہتے تھے لیکن مریم نواز نے کل خود جاکر ہمیں دعوت دی کہ ہم اصل حقیقت سامنے لائیں اور بتائیں کہ قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی میں کون سے مالی فوائد تھے جن سے شریف خاندان کو مسئلہ ہوا’۔

ان کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کے پاس 47 کنال میں سے 45 کنال سرکاری رقبہ تھا، ان سے جو زمین بازیاب کرائی گئی وہ 1500 کروڑ کی تھی، جو رقبہ واگزار کرایا گیا اس پر کوئی حکم امتناع نہیں اور وہ سرکار کے پاس ہے۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ ان ہی لوگوں سے ایک ہزار 52 کنال سرکاری زمین قصور میں واگزار کرائی گئی، لاہور کے نواح میں80 کنال اور 4 مرلہ سرکاری زمین تھی جو کمرشل استعمال ہو رہی تھی وہ واگزار کرائی گئی، 2 سال قبل سپریم کورٹ نے اس ہی گروہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘گوجرانوالہ کے وسط میں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر کا 2 کنال 11 مرلے پر ایک پمپ اور سی این جی اسٹیشن گرایا گیا، دانیال عزیز کے والد کے نام 2400 کنال زمین تھی جو سرگودھا میں واگزار کرائی گئی، چوہدری تنویر سے راولپنڈی میں 5000 کنال کی بےنامی زمین سرکار نے واپس لی’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جاوید لطیف سے 8 کنال دو مرلے، ایک سرکاری جگہ پر ویگن اڈا، ایک اور مقام سے 30 کنال 16 مرلے سرکاری زمین اور شیخوپورہ سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے سروس اسٹیشن اور 5 دکانیں وگزار کرائی گئیں، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے نام سوسائٹی میں سرکاری رقبہ غیر قانونی طور پر شامل کیا گیا تھا جو واگزار کرایا گیا’۔

مشہور خبریں۔

الجولانی کی میڈیا میں نمایاں ہونے کی شدید خواہش؛ وجہ؟

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:الجولانی میڈیا میں خود کو نمایاں کرنے اور اس کے ذریعے

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے

غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی

الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے الشفاء اسپتال

حلب جنگ میں اردگان کی موقع پرستی؟

?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: 2018 میں جب تہران میں آستانہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا

امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہارتشویش

?️ 21 مارچ 2023واشنگٹن: (سچ خبریں) عالمی انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی سالانہ

اسحاق ڈار کے رکن شوگر ایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبر درست نہیں۔ عطاتارڑ

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا

وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے