?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مسلم اُمہ میں اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اس لیے مسلم اُمہ کو متحد ہو کر تمام عصری چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی قرات مقابلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ، مقبوضہ کشمیر، لبنان، عراق، شام اور ایران و قطر پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اور خصوصاً مسلم دنیا متعدد مسائل اور چیلنجز سے دوچار ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ مشترکہ عقائد اور ایمان کی بنیاد پر متحد ہے اور علماء کرام کو چاہیے کہ اُمہ میں اتحاد کی تعلیم دیں کیونکہ یہی مسلم دنیا کے مسائل کا بہترین حل ہے۔
انہوں نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ متحد رہیں، کیونکہ زمین پر کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی اور اللہ تعالیٰ نے اُمہ کو وسائل سے نوازا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کسی بھی قسم کے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی اجازت نہیں دیتیں اور ایک انسان کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے، جبکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ 2013 سے 2017 کے دوران نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، تاہم 2018 میں کچھ غلطیاں ہوئیں جن کی وجہ سے 2021 سے 2025 کے دوران ہزاروں فوجی جوانوں کی قربانیاں دیں۔
مزید کہا کہ اب وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا عزم واضح ہے کہ دہشت گردی کا ایک بار پھر ملک سے خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے مختلف ممالک سے آئے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی تقریب سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے نوجوان شرکا کو نصیحت کی کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں اور ہمدردی، محبت، انسانیت، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اخلاقی اوصاف پیدا کریں تاکہ مسلم اُمہ مضبوط ہو اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور
?️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے مطالبہ کیا ہے
نومبر
نواز شریف اور مریم نواز سے پی پی 52 سے لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی ملاقات
?️ 26 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور
مئی
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی
ستمبر
فواد چوہدری کا ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ ہائی
جولائی
اسرائیل نے بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ریڈار تعینات کر دیے ہیں : صیہونی نیٹ ورک 12
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: صیہونی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت
جون
اداکاری کا موقع والد کی وجہ سے نہیں ملا، مومل شیخ
?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے
جنوری
سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کے ذریعے کیا چاہتا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:یوکرائنی امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی آمادگی
اگست
دو امریکی سینیٹرز کا بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے دو سینیٹرز جمعرات کے روزاس ملک کے
اگست