?️
کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ مستونگ قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ کے ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ اظہر اکرم نے دھماکے کے نتیجے میں3 افراد کے جاں بحق اور 15 زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
قبل ازیں 22 اگست کو صوبہ بلوچستان کے علاقے گچک میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک کیپٹن شہید اور دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے نصب کردہ دھماکا خیز مواد سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔
20 اگست کو ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب ‘خودکش دھماکے’ سے دو بچے جاں بحق جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔خیال رہے کہ 15 اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک جوان شہید اور میجر سمیت 2 زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 8 اگست کو کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب تنظیم چوک پر سرینا ہوٹل کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب
جولائی
صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے کے16 فلسطینی اغوا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے
فروری
اردنی عوام نے صیہونیوں کے لیے اپنے ملک کی حکومت سے کیا مانگا
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اردنی شہریوں نے عمان کے مرکز میں جمع ہو کر فلسطینی
جون
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی
جون