مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن  نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدوروں کو کم اجرت، کام کے غیر محفوظ اور غیر صحت مند حالات، ملازمت کے عدم تحفظ، صحت اور سماجی تحفظ تک عدم رسائی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی (آج) کے حوالے سے پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کام کے حالات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پی ڈبلیو ایف کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ’ہمارے مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو کہ ترقی و خوشحالی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، تاہم ان میں سے بہت مزدوروں کو کم اجرت، کام کے غیر محفوظ اور غیر صحت مند حالات، ملازمت کے تحفظ کے فقدان، صحت اور سماجی تحفظ تک بہت ہی کم رسائی جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف غیر رسمی معیشت والے مزدوروں کو منظم کرنے اور ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اور سماجی تحفظ میں ان کی رجسٹریشن کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پی ڈبلیو ایف بات چیت اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سماجی مذاکرات میں یقین رکھتا ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کو لیبر قوانین اور ضوابط کو نافذ کرکے اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مزدوروں کو باعزت کام، سماجی تحفظ اور صحت کی تک رسائی حاصل ہو۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں کام کرنے کے حالات اور مزدوروں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے ہماری کوششوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مزدوروں کے لیے ایک منصفانہ کام کا ماحول بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں کو مزدوروں کی جدوجہد اور قربانیون کو یاد رکھنا چاہیے۔

چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہم وزیر اعظم، وزیر برائے انسانی وسائل اور سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیبر قوانین کے نفاذ کے لیے اقدامات کریں اور غیر رسمی معیشت کے مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔

مشہور خبریں۔

مسلح ایشیا ؛ براعظم ایشیا کو کیسے اسلحہ کی فیکٹری بنایا جا رہا ہے؟

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے

شہید نصراللہ نے امت اسلامیہ کو قوت مدافعت عطا کی

?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین

چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ

?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی

مغربی ممالک زیلنسکی کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:2010 سے 2014 تک یوکرین کے وزیر اعظم میکولا آزاروف نے

صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لیے گیس

اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق

حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 25 اپریل 2021اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید  نے کورونا وائرس کا

بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

?️ 13 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے