مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کردیا

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کردیا۔

صوبائی دارالحکومت امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کوسہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرے،انتظامیہ کی جانب سےکوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، پنجاب کے 65ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ای بزنس سےمتعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لی، انہوں نے منصوبے کے اجرا پر اظہار مسرت کیا اور دو ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کے این او سی ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا کرنے اور اتھارٹیز کو مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اِسی طرح ای بزنس کی زیرالتوا درخواستوں کا ہفتہ وارجائزہ لے کرفوری فیصلے کرنے کی ہدایت کی اورای بزنس کے لیے پی آئی ٹی بی میں سپیشل سیل قائم کرنےکا بھی حکم دیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ ہرپندرہ روز کے بعد ای بزنس سےمتعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی، سرخ فیتےکا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے، کسی کو اس کا حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں۔

مریم نواز کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ مواقع کی سرزمین، کاروبارکےلیےوسیع مواقع موجود ہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، ای بزنس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری رہے گا۔

مشہور خبریں۔

آفریقا کیوں خوشیوں سے محروم ہے؟

?️ 18 نومبر 2025 آفریقا کیوں خوشیوں سے محروم ہے؟  افریقا، جو اپنے قدرتی وسائل

فلسطینی گروپ: نیتن یاہو کسی بھی معاہدے کو روکتا ہے / اتحاد ہمارا سب سے اہم ہتھیار ہے

?️ 18 اگست 2025سچ خبرین: قاہرہ اجلاس کے بعد فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں نے اس

سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب

بائیڈن نومبر کے انتخابات سے پریشان!

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: جو بائیڈن نے امریکی انتخابات میں اپنے ریپبلکن حریف کی

60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے

آرمی چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی

ایک "منحوس اتفاق رائے”؛ روس کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے کیف کو مغرب کی ہری جھنڈی!

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے ایک اعلیٰ مشیر نے اعتراف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے