مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں لیکن آپ کے پاس اطلاعات ہوتی ہیں نہ معلومات، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کردیتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنی تقریروں سے اپنی پاک افواج کا مورال بڑھایا، جب ڈرونز گر رہے تھے مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا، علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے، بدتمیزی کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی جنگ کے دوران کوئی بیان نہیں آیا، جنگ کے دن علیمہ خان اس کو نورا کشتی قرار دے رہی تھیں، علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت کہا تھا، پوری تحریک انصاف جنگ کے دوران منظر عام سے غائب رہی۔ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا، آپ لوگوں میں رتی برابر شرم و حیا نہیں رہی، جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اس جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ بریگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔ قوم اب جان چکی ہے تحریک انصاف کن کا پراجیکٹ تھا اور انکی وفاداریاں کس ملک کے ساتھ ہیں۔

مشہور خبریں۔

Crismonita Dwi Putri, RI`s Track Cycling Athlete for Asian Games

?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ’ اچھی پوزیشن ’ میں ہے، اسحٰق ڈار

?️ 18 نومبر 2025 ماسکو: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے

صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا

آئی ایم ایف کی نگرانی میں حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی

?️ 9 جون 2023اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اپنا سالانہ بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرنے

زیادہ بھوک اور موٹاپے کے بارے میں جدید تحقیق

?️ 20 اپریل 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ میں ہونے والی ایک بڑی طبی تحقیق میں یہ

شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو

?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن

کہیں ایران کے مقابلے میں اکیلے نہ رہ جاؤ؛ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

?️ 9 جون 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں

ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے:جہاد اسلامی

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہوں میں سے ایک نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے