مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریبات میں نوجوانوں کا جوش و خروش اس حقیقت کا عملی مظہر ہے۔ مریم نواز نے صرف وعدے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔ ملک کا نوجوان طبقہ اب جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست سے تنگ آ چکا ہے اور مثبت سمت میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔انہوں نے ان عناصر پر کڑی تنقید کی جو نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ایسے لوگ دراصل یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔

ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور ان کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے۔ مریم نواز نے نوجوانوں کو کیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھمائے ہیں۔ مریم نواز نے نوجوانوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں اور یوتھ کے وہ نام نہاد دعویدار جنہوں نے صرف انتشار پھیلایا، بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت پورے ملک میں ترقی، خوشحالی اور بہتر گورننس کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جو کہ مریم نواز کی میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس پر مبنی پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے۔

مشہور خبریں۔

جرمن چانسلر کا دورۂ بھارت؛ اغراض و مقاصد

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شلٹز دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے

آبنائے ہرمز سب کے لیے کھلا مگر دشمنوں کے لیے نہیں:ایران

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:ایران کے نمائندے سید علی موسوی نے کہا ہے کہ آبنائے

ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات سے خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف

?️ 20 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز وزیر اعظم ہاؤس لاہور حملہ کیس میں بھی نامزد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

?️ 20 نومبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف

فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے

امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف

مغربی کنارے سے مسلح انتفاضہ کی بو آ رہی ہے

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیوں حماس اور جہاد اسلامی سے

پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ

?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے