?️
مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک بحال کرنے کی کوشش میں لگے رہے لیکن عوام کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں راستہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کی مدد طلب کر رہے ہیں اور مری کے مقامی افراد سے بھی اپیل ہے کہ سخت سردی میں گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو کمبل اور دیگر ضروری اشیا فراہم کریں، امید ہے کہ آج رات تک راستے کلیئر کروا لیں گے۔
شیخ رشید نے مری میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعقل کہا کہ مری میں 16 سے 19 اموات ہوئی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب، اسلام آباد کی انتظامیہ اور میں خود معاملے کو مانیٹر کر رہا ہوں اور حکومت کو اس معاملے پر آگاہ بھی کر رہا ہوں۔
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں۔ مری میں سیاح فیملی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گلڈنہ روڈ پر گاڑی میں موجود میاں بیوی اپنے بچوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں مری میں برف میں پھنسے متعدد سیاحوں کی ہلاکت کا بتایا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی سیاست بازی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اس ملک کے خلاف اقوام متحدہ
جون
کیا تیسری عالمی جنگ ہونے والی ہے؟فرانسیسی میگزین کا اظہار خیال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کی
ستمبر
وزیر اعظم عمران خان نے کیا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف نے
مارچ
ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات
فروری
جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز
مئی
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ پر عربی پارلیمنٹ کا بیان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:عربی پارلیمنٹ کے صدر محمد بن احمد الیماحی نے غزہ میں
جنوری
کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان
اپریل
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا
?️ 12 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے
دسمبر