?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعیدنے سیدو شریف ایئرپورٹ کی تقریب میں ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے، سترہ سال بعد سوات کا سیدو شریف ائیر پورٹ بحال ہوگیا، دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کابھی آغاز ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سیدوشریف ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں 17سال بعد ایئرپورٹ بحال ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینےوالوں کو خراج عقیدت پیش کریں، دیر موٹرے بھی انشااللہ اسی سال بنے گا جبکہ مالاکنڈ ،سوات کے لوگوں کیلئے علاج کی سہولت بھی مفت ہے۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان ، سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک ، وزیراعلیٰ کےپی اور وفاقی وزیرغلام سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سیاحت کے شعبے میں حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں۔
دوسری جانب وفاق وزیر ہوا بازی غلام سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سوات سیدوشریف ایئرپورٹ 17سال بعدبحال ہونے پر بہت خوشی ہے، سوات کیساتھ میرا دیرینہ رشتہ بھی ہے۔غلام سرور کا کہنا تھا کہ سوات میں زلزلہ ،سیلاب آئے تباہی اور نقصانات ہوئے ،سوات کےعوام نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا بے پناہ نقصان اٹھایا اور فورسز نے بھی دہشتگردی کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیدوشریف ایئرپورٹ کی بحالی پر پی آئی اے بھی مبارکبادکی مستحق ہے، سوات،مالاکنڈ میں سیاحت اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا، سیاحت اور ایکسپورٹ کے فروغ کا کریڈٹ وفاق اور کے پی حکومت کو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اےکی سوات کیلئےپروازیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، ہفتےمیں2پروازیں لاہوراوراسلام آباد سےسوات تک شروع کردی گئیں، پروازوں میں مزید اضافہ کیاجائےگا، ان پروازوں سےسوات کےعلاقےمیں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔


مشہور خبریں۔
کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی
?️ 4 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن
دسمبر
مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر
جولائی
کیا اسرائیل کو 7 اکتوبر سے پہلے حماس کے منصوبے کا علم تھا ؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس سروسز
جون
صیہونی آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کی حمایت سے آج ہفتے کے روز
جولائی
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر
اسپیکر اسمبلی نے انتخابی اصلاحات میں اپوزیش کو شامل کرنے کی ہدایات جاری کی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اصلاحات سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے
مئی
علی ظفر بھی شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے
?️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پی ٹی وی اسپورٹس پر شو”گیم آن ہے”کے میزبان نعمان
اکتوبر