مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 218 تھی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 110، پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22 اور مسلم لیگ (ق) کے 5 ارکان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی جماعتی پوزیشن کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 100 ہے جس میں سنی اتحاد کونسل کے 80، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ 8 آزاد امیدوار اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 8 ارکان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو 15، پیپلز پارٹی کو 4 اور جے یو آئی (ف) کو 3 اضافی نشستیں مل گئیں، اس طرح اب قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 125، پیپلز پارٹی کے 74 اور جے یو آئی (ف) کی 11 ہو گئی ہے۔

ان اضافی نشستوں کے ساتھ حکومتی اتحاد نے 336 رکنی ایوان میں 237 نشستیں حاصل کر لی ہیں جو دو تہائی اکثریت (224 نشستیں) سے زیادہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئے

?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور

اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی کوششیں شروع:اردن

?️ 28 ستمبر 2025 اسرائیلی فٹبال فیڈریشن کی فیفا اور یوفا رکنیت معطل کرنے کی

کشتی مادلین؛ جب انسانیت بولتی ہے، سیاست خاموش ہو جاتی ہے

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:کشتی مادلین ایک عالمی ضمیر کی آواز بن کر غزہ کی

قطر میں پاکستان افغانستان جنگ بندی کے بیان سے "بارڈر” کا لفظ ہٹانا؛ "ڈیورنڈ” کی حساسیت کی وجوہات

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: طالبان حکومتی اہلکاروں کے ردعمل کے بعد قطری وزارت خارجہ

پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی

?️ 29 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب

بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے