?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں پرکامیاب قرار دیےگئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر مشاورت مکمل کرلی، جس کے بعد آج باقاعدہ فیصلہ آنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گا، قومی اسمبلی کے 23 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 53 ارکان کی رکنیت معطل ہوگی۔
یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ ہم کیس کو سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں، تاہم فیصلوں کی معطلی اضافی سیٹیں دینے کی حد تک ہو گی۔
یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کےسیکشن 104 کےتحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کیا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی، یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جو یو آئی ف) کو دینے کی درخواست منظور کی تھی۔
بعد ازاں 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی گئی: ادارہ صحت
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان
جون
کراچی میں غیر متوقع بارش ہوئی، انتظامات مکمل تھے، مرتضیٰ وہاب
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ
فروری
ای چالان صرف کراچی والوں کیلئے ہے، جرمانے کم نہیں کیے جائیں گے۔ ناصر حسین شاہ
?️ 21 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے
نومبر
صہیونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اعداد وشمار
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں:کمیٹی برائے تحفظِ صحافی نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر 2023
اکتوبر
ایران کے اسرائیل پر حملے میں عراقی سرزمین کا استعمال نہیں ہو گا:عراقی وزیر خارجہ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے مغربی میڈیا کی
نومبر
امام خمینی کی نظر میں بین الاقوامی نظام کے ڈھانچے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی سطح
جون
خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ
فروری